the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ روتوراج گائیکواڑ چنئی سپر کنگز کے لیے اچھے کپتان ثابت ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
دین کے قیمت وقامت کو معلوم کرنااور اس کی اہمیت معلوم ہونے کے بعد اس کی تنصیب کے لئے اٹھ کھڑے ہونے کانام اقامتِ دین ہے۔ یہ دین یعنی اسلام رضائے الٰہی اور فلاحِ آخرت کا ضامن ہے۔ انسان کے ظاہر وباطن اور اسکی زندگی کے تمام انفرادی واجتماعی گوشوں کو محیط ہے۔ عقائد، عبادات اور اخلاق سے لے کر معیشت ، معاشرت اور سیاست تک انسانی زندگی کا کوئی ایک شعبہ بھی ایسا نہیں ہے جو اس کے دائرے سے خارج ہو۔ یہ بات محمدیوسف رحیم بیدری رکن جماعت اسلامی ہند بیدر نے کہی۔وہ مسجد ابراھیم۔موقوعہ چیتہ خانہ بیدر میں جماعت اسلامی کے ہفتہ واری اجتماع سے ’’رمضان اور اقامت دین‘‘عنوان پر خطاب کررہے تھے۔انھوں نے امام بغوی کی تفسیر ’’معالم التنزیل‘‘ ، تفسیر بیضاوی اور علامہ آلوسی کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ اللہ نے تمام انبیاء کو زمین کی آبادی ، لوگوں کے امور کی تدبیر ، ان کے نفوس کی تکمیل اور ان پر احکامِ الٰہی کی تنفیذ کے لیے اپنا خلیفہ بنایاتھا۔ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کے بموجب اقامت دین آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد ہم تمام پر واجب ہوئی۔ موصو ف نے رمضان کے متعلق بتایاکہ رمضان میں شبِ قدر کاحصول دین کی اقامت کے لئے ہو۔ جنگ بدراورفتح مکہ کی لڑائی سے یہ درس ملتاہے کہ کفروشرک کے خلاف کامیاب لڑائی ہو۔ اور اسی سے رمضان میں



دعوتِ دین کاپہلو نکلتاہے۔ رمضان کٹس مسلمانوں میں تقسیم کئے جارہے ہیں لیکن برادران وطن میں دین کی دعوت پہنچانے کا تناسب فکرمند کرجاتاہے۔ تبلیغی جماعت، جمیعتہ العلماء ، جمیعت اہل حدیث ، عربی مدارس ، دیوبندی ، بریلوی اور جامعہ نظامیہ کے ماننے والوں سے گذارش کی جاتی ہے کہ وہ غیرمسلموں تک دین کی دعوت پہنچائیں ۔ یہی فریضہ پیغمبروں نے انجام دیاتھا ۔جناب انجینئر عبدالستار نے اجتماع کے آغاز میں درسِ قرآن دیاجس میں انھوں نے خداپر بھروسہ کی تلقین کی اور کہاکہ انسانی فطرت مدد اور سہارے کی محتاج ہوتی ہے ایک ایسا سہار اوہ چاہتی ہے جو کبھی نہ چھوٹے۔ اگر سہارا نہ ملے تو خودکشی کرلینا بہتر نہیں ہے۔ موصوف نے کسانوں کی خودکشیوں کا ذکر بھی کیا اور کہاکہ سارے مسائل کاحل کرنے والااور مصیبتوں کو دور کرنے والا اللہ ہے، انسان کو زیب دیتاہے کہ وہ اللہ ہی پر توکل کرے۔ جناب محمدمعظم امیرمقامی جماعت اسلامی ہند بیدر نے مختلف اعلانات فرمائے اور کہاکہ رمضان کے دوران اب تک 18مقامات پر غیرمسلم بھائیوں تک دین اسلام پہنچانے کے لئے ’’دعوتِ افطار‘‘ کااہتمام کیاجاچکاہے ، جن میں بیدر کے نواح میں واقع دیہات بھی شامل ہیں ۔ اسی طرح 26جولائی کو جماعت اسلامی بیدر غیرمسلم بھائیوں کے ساتھ ’’عیدملاپ‘‘ منائے گی ۔ مختلف سیاسی اور مذہبی رہنماؤں کے ساتھ رنگ مندر میں یہ تقریب ہوگی۔***
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.